میکسیکو میں بدامنی اور اندرونی خلفشار سے تنگ لوگوں کا مظاہرہ

Mexico People Demonstrate

Mexico People Demonstrate

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں بدامنی اور اندرونی خلفشار سے ستائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے 2 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

دو ہزار اب تک ملک میں جاری گینگ وار نے ایک لاکھ سے زائد انسانی جانیں لے لی ہیں۔ حکومت کی جانب سے بدامنی پر قابو پانے کے لیے مناسب اقدامات نہ ہونے پر کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں ۔ مڈٹرم الیکشن سے ایک روز پہلے میکسیکو کی کئی ریاستوں میں یہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔

حکومت مخالف مظاہرین کی جانب سے الیکشن میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے دفتروں کو بھی جلا دیا گیا ، شورش زدہ ریاستوں میں حکومت کی جانب سے الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے 40 ہزار فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔