ایم ایچ 17 کے ملبے سے روسی میزائل کی باقیات برآمد

MH17 Crash

MH17 Crash

یوکرائن (جیوڈیسک) ایم ایچ 17 ائیرکرافٹ جوکہ گزشتہ سال مشرقی یوکرائن میں گر کر تباہ ہوگیا تھا کے ملبے اور لاشوں سے روسی ساختہ میزائل کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

طیارہ حادثے کے تحقیقاتی آفیسر یوکرائن کے ویزل ووک نے چونکا دینے والی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ائیرکرافٹ کے ملبے اور لاشوں سے روسی ساختہ بک میزائل کی باقیات ملی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایم ایچ 17 کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

تحقیقاتی آفیسر کی ان معلومات نے ملائیشین حکام اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں شدید غصہ پیدا ہو گیا ہے ۔ مسٹر ووک نے بتایا کہ ملبے اور لاشوں سے ملنے والے شواہد کو مزید جانچ کے لیے ریسرچرز کو بھیج دیا گیا ہے۔ تحقیق کار نے یہ انکشاف رپورٹ جاری ہونے سے ایک ہفتے قبل کیا ہے ، تحقیقاتی ٹیم اس سلسلے میں رپورٹ 13 اکتوبر کو جاری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایم ایچ 17 جہاز 17 جولائی 2014ء کو 298 مسافروں کو لے کر ایمسٹر ڈیم سے کوالالمپور جا رہا تھا کہ وہ مشرقی یوکرائن میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔