میامی اوپن راجر فریڈرر کے نام

Roger Federer

Roger Federer

میامی (جیوڈیسک) امریکی شہر میامی میں منعقدہ ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے فائنل میں 2005 اور 2006 کے سابقہ چمپین سوئس راجر فریڈرر نے ہسپانوی کھلاڑی رافیل ندال کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

ایک گھنٹہ 35 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں فریڈرر نے ندال کو 6۔3 اور 6۔2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے میامی ماسٹرز کے چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ فریڈرر کی رواں سال کے اندر بڑے عالمی مقابلوں میں تیسری کامیابی ہے۔