میاں برادران کی قیادت میں وطن عزیز خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے۔ محمد عمران

PML N

PML N

وزیرآباد : وائس چیئرمین ہیلتھ کمیٹی پنجاب محمد عمران سنی کمبوہ نے کہا ہے کہ میاں برادران کی قیادت میں وطن عزیز خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے۔ پوری قوم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے گرد حفاظتی حصار قائم رکھا ہے۔

انشاء اللہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ شور مچانے، دنگا فساد اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے ملک میں جمہوریت کو ناکام بنانے میں جو تہیہ کیا ہے وہ عوام پورا نہیں ہونے دینگے۔