میاں نصیر محمد کلہوڑو کے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

Mian Naseer Mohammad Kalhoro Uris Taqreebat

Mian Naseer Mohammad Kalhoro Uris Taqreebat

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں سندھ کے انقلابی رہبر میانوال تحریک کے سپھ سالار میاں نصیر محمد کلہوڑو کے 324 ویں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ۔ سندھ پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر سے لاکھوں عقیدتمند زائرین کی درگاہ پر حاضری۔ درگاہ کے احاطے میں اللہ توہار کی صداؤں کی گونج۔عرس مبارک کی تقریبات میں سوا لاکھ جنات نے شرکت کرتے ہوئے میاں نصیر محمد کلہوڑو سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔

خیرپور ناتھن شاہ میں سندھ کے انقلابی رہبر میانوال تحریک کے سپھ سالار میاں نصیر محمد کلہوڑو کے 324ویں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہوئیں۔اس موقعے پر سندھ پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر سے لاکھوں عقیدتمند زائرین نے درگاہ پر حاضری دے کر میاں نصیر محمد کلہوڑو سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔درگاہ کے احاطے میں اللہ توہار کی سدا ئیں گونجتی رہیں۔کھتھے والے فقیروں کی بڑی تعداد نے سروز اور بانسری بجاتے ہوئے سیکڑوں متاثرہ خواتین کو جنات سے نجات دلانے کے لیے اپنی کوششوں کوجاری رکھا۔عرس مبارک کے موقعے پر ادبی کانفرنس کا بہی انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت شاعر، ادیب اور صحافیوں نے میاں نصیر محمد کلہوڑو کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

یادگار کمیٹی کے چےئرمین میاں امیر بخش کلہوڑو کے کہنے کے مطابق میلے میں سوا لاکھ جنات نے شرکت کر کہ میاں نصیر محمد کلہوڑو کی درگاہ پر حاضری دی ۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میاں نصیر محمد کلہوڑو نے اللہ توہار کا انقلابی نعرہ لگا کر مغل زمانے کی بادشاہت کو للکارہ تھا اور کلہوڑہ ریاست کے قیام بعد سربراہ طور مقرر ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی عملی زندگی میں لاکھوں جنات کو فیض دے کر انہیں پرسکون کیا تھا۔ میلے میں ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو نے کہا کہ میاں نصیر محمد کلہوڑو سندھ دھرتی کے سچے ثپوت تھے۔

انہوں نے کہا کہ صوفی برزگوں نے ہمیشہ دھرتی پر امن اورمحبت کو قائم رکھنے کے لیے بھترین کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوفی ازم نے ہمیشہ پیار محبت اور امن کا درس دیا ہے۔ادبی کانفرنس میں عباسی کلہوڑہ فاؤنڈیشن کے وائیس چےئرمین اظہر علی عباسی ، بلال راجپوت اور دیگر نے بہی خطاب کیا۔میلے میں سندھ کے قدیمی اور تاریخی کھیل ملاکھڑے کے فائنل راؤنڈ میں پہلوانوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور خوب زور آزمائی کے بعد جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔