میانوالی میں مسافربس اور ٹریلرمیں تصادم سے 18 افراد جاں بحق

Bodies

Bodies

میانوالی (جیوڈیسک) ایم ایم روڈ پر مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہوگئے۔

میانوالی کے علاقے ایم ایم روڈ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 10 زخمی دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔ جاں بحق افراد میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جب کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔