میانوالی میں معاشی اور ترقی و خوشحالی کا آغاز ہمارے قائدین نے کر دیا ہے۔ عبید اللہ

Mianwali

Mianwali

میانوالی : ضلع میانوالی میں معاشی اور تعلیمی انقلاب سے ترقی و خوشحالی کا آغاز ہمارے قائدین نے کر دیا ہے میں اور ضلع مسلم لیگ ن کے حکیم محمد ایوب قریشی، ملک احمد خان حیدری اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، انشاء اللہ چکڑالہ کے تمام دیرینہ مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے اس بات کا اظہار عبید اللہ خان شادی خیل ایم این اے نے ملک احمد خان حیدری کی رہائش گاہ پر عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا کہ ملک احمد خان حیدری پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے سرمایہ افتخار ہیں،قائد مسلم لیگ ن کو ان کی جانثاری وفاداری پر فخر ہے ،اُنہوں نے تقریباً35برس سے مسلم لیگ کی مضبوطی کیلئے ہر دور میں میاں نوا زشریف کا جھنڈا فخر سے بلند رکھا ،اُنہوں نے کہا کہ عبید اللہ خان شادی خیل ضلع میانوالی بالخصوص تھانہ چکڑالہ کے علاقہ جات کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،میں اور مسلم لیگی ساتھی اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عشائیہ سے پاکستان مسلم لیگ ن اوور سیز پاکستانی آئیر لینڈ ،یورپ کے چیئر مین ملک عطاء اعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جب بھی حکومت سنبھالی تو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوا۔

اُنہوں نے پاکستان مسلم لیگ کیلئے انتھک محنت اور قربانیوں پر حکیم محمد ایوب قریشی اور ملک احمد خان حیدری کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر میزبان ملک احمد خان حیدری ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر پی ایم ایل این ملک عمران عباس حیدری،محمد اسلام شیخ،ملک غلام فرید،تاجر راہنما حبیب الرحمن ،ملک مہر محمد اعوان نے بھی خطاب کیا ،عشائیہ میں ملک اولیاء خان آف چکڑالہ ،ملک محمد زاہد عباس گلوئی ،ملک محمد خان ،سید لال حسین شاہ،ملک ربنواز گلوئی،ڈھوک محمد حیات اور کثیر تعداد میں ساتھیوں اور دوست احباب نے شرکت کی ۔عبید اللہ خان شادی خیل ایم این اے کو بن حافظ جی سے جلوس کی شکل میں رہائش گاہ ملک احمد خان حیدری ڈھوک ملک محمد حیات گلوئی چکڑالہ روڈ لایا گیا۔