میانوالی : مسجد کی چھت گر گئی، متعدد افراد زخمی

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی میں عمران خان کے خطاب کے دوران مسجد کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

میانوالی میں لوگوں بڑی تعداد میں عمران خان کا خطاب سن رہے تھے کہ اچانک مسجد کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، عمران خان نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

میانوالی میں عمران خان کے خطاب کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب عمران خان کے حامیوں کے بوجھ سے مسجد سے منسلک حجرے کی چھت گر گئی۔

میانوالی میں ریلی سےعمران خان کا خطاب جاری تھا اورلوگوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب تھی، عمران خان کے حامیوں کی بڑی تعداد مسجد سے منسلک حجرے کی چھت پر چڑھ گئی، بوجھ زیادہ ہونے سے کمزور چھت گر گئی اور متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔