میانوالی: راستے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی کی تحصیل واں بھچراں کے علاقے مظفر پور میں کلو اور یارو خیل برادریوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل راستے سے گزرنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔

تاہم مقامی عمائدین نے صلح کرا دی تھی۔ یارو خیل گروپ کے افراد متنازع راستے سے دوبارہ گزرے تو دونوں گروپوں میں پھر جھگڑا ہو گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں یارو خیل گروپ کے چار جبکہ کلو برادری کے دو افراد ہلاک ہو گئے چار افراد زخمی ہوئے جنہیں میانوالی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔