مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے سات سال ہو گئے

Michael Jackson

Michael Jackson

نیو یارک (جیوڈیسک) کنگ آف پاپ امریکی تاریخ کے کامیاب ترین گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے سات سال ہو گئے ، اپنے فن کی وجہ سے وہ آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

دنیائے راک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن نے فنی کیرئیر کا آغاز چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کیا ۔ شہرہ آفاق سنگر نے تھرلر اور بیڈ جیسے گانے تخلیق کیے۔

موسیقی کو منفرد طریقے سے کمال اور عروج پر لے جانے والے مائیکل جیکسن کنگ آف پاپ بھی کہا گیا ۔ مائیکل جیکسن کی موسیقی رقص اور انداز چار عشروں تک مرکز نگاہ بنا رہا۔

پاپ گلوکار کے اعزازات میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کئی حوالوں سے نام درج ہونا اور تیرہ گریمی ایوارڈز شامل ہیں ۔ گلوکاری اور ڈانس میں انمٹ نقوش چھوڑنے والے مائیکل جیکسن کو بھلانا مشکل ہے۔