امام

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

تحریر : عمران احمد راجپوت
اسلامی یکجہتی کانفرنس میں مقررین اپنے پرجوش خطابات سے لوگوں کے جذبہ ایمانی کو جگا رہے تھے۔

یہ کیا انسانیت انسانیت کرتے پھرتے ہیں….

لوگوں دنیا میں واحد انسانیت کا مذہب دین اسلام ہے….

جبکہ محسنِ انسانیت ہمارے ہادی محمد ﷺ ہمارے امام ہیں جنھوں نے ہمیں بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی تلقین فرمائی۔۔۔

عوام مقرر کے پرجوش خطاب سے مسحور ہورہے تھے اور متفق متفق کی صدائیں بلند کررہے تھے …

اسی دوران وقت نمازِ عصر ہوا….

صفیں بندھنا شروع ہوئیں اور لوگ اپنے اپنے امام کے پیچھے کھڑے ہوگئے….!۔

Imran Ahmed Rajput

Imran Ahmed Rajput

تحریر : عمران احمد راجپوت