پاکستان 2018 تک پولیو سے پاک نہیں ہو سکتا، بل گیٹس

Bill Gates

Bill Gates

نیویارک (جیوڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان 2018 تک پولیو فری ملک نہیں بن سکتا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان اور نائیجیریا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر سازش کی افواہوں نے پولیو مہم کو سخت نقصان پہنچایا ہے، افواہیں پھیلانے اور پولیو کارکنوں پر حملے کرنے والے حق اور انصاف کا ساتھ نہیں دے رہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور مذہبی رہنما پولیو کے متعلق لوگوں کے خدشات دور کر رہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 2035 تک دنیا کا کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔