مائیکروسافٹ نے دوبارہ سمارٹ فونز بنانے کا اعلان کر دیا

Microsoft

Microsoft

نیویارک (جیوڈیسک) اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مشہور ٹیک جائنٹ مائیکر و سافٹ نے سمارٹ فونز کو بھول گئی ہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے کیونکہ کمپنی نے دوبارہ اس میدان میں واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کی چیف ایگزیکٹو ستیا نادیلا نے ایک حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ ان کی کمپنی بہت جلد سمارٹ فونز بنانا شروع کر دے گی تاہم اس کا ڈیزائن اور فیچرز پرانے فونز سے مختلف ہونگے جو انڈسٹری کے معیارات کو ہی بدل کر رکھ دیں گے۔

ستیا نادیلا کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ دوبارہ اس میدان میں دھوم دھام سے قدم رکھنے جا رہی ہے۔ لیکن اگر آپ پوچھتے ہیں کہ ہمارے سمارٹ فونز کیسے ہونگے؟ تو میں بتا دوں کہ وہ دیگر سمارٹ فونز سے بہت مختلف ہونگے اور انڈسٹری کو بدل کر رکھ دیں گے۔ خیال رہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی نے گزشتہ سال لومیا فونز کا بنانا بند کر دیا تھا۔