میلاد منانے سے مقدر سنور جاتے ہیں۔ غلام محمد باروی

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

لیہ : جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی لیہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام محمد باروی نے کہا ہے میلاد منانے سے مقدر سنور جاتے ہیں۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ غلام محمد باروی نے حاصل کی۔

محمد اسلم ساجد، محمد صدیق پرہار، عبدالرشیدخان، شیخ رحمت اللہ، طاہراقبال، کامران چشتی، شیخ کاشف،عبدالقیوم صابری، ملک ظفراقبال، علی حسن اور دیگر نعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔

مولانا غلام محمدباروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادمنانا بہت بڑی سعادت ہے۔جب چاہیں میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محفل سجاسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اب گھرگھرمیلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محافل سجائی جارہی ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ ہورہا ہے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔