میلاد کمیٹی سگ حسنینیہ کے زیراہتمام جامع مسجد ولی داد میں محفل میلاد مصطفی منعقد

Layyah

Layyah

لیہ : میلاد کمیٹی سگ حسنینیہ کے زیراہتمام جامع مسجد ولی داد میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست جماعت اہلسنت ضلع لیہ مفتی احمدرضااعظمی نے کہا ہے کہ خالق کی عبادت ،مخلوق کی خدمت کرنے سے قرب ِخداملتا ہے۔

عباس علمدارکے جھنڈے کارنگ سیاہ نہیں سبزتھا۔ اولیاء کاملین نے اپنی زندگیوںمیں اللہ کی عبادت کے بعدسب سے زیادہ مخلوق خداکی خدمت کی ہے۔اللہ کے نیک بندے اللہ کی مخلوق کے دکھ، درد، مصیبتیں دورکرنے میںمصروف رہتے تھے۔اولیائے کاملین نے اپنے کرداراوراخلاق سے لوگوںکوراہ راست پرلانے میں زندگی گزاردی۔

مفتی احمدرضااعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی ویلفیئرکاکام اولیاء کرام نے ہی کیاہے۔ جومخلوق خداکی خدمت کسی لالچ اورذاتی فائدے کیلئے نہیں صرف اورصرف اللہ کی رضاکیلئے کیاکرتے ہیں۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میدان کربلامیں امام حسین علیہ السلام کے بھائی حضرت عباس علمدارکے ہاتھ جوعلم(جھنڈا) تھااس کارنگ سیاہ نہیں بلکہ سبزتھا۔جبکہ یزیدکے لشکرکے پاس جوجھنڈاتھا اس کارنگ سرخ تھا۔

سبزرنگ کاجھنڈاامن کی علامت تھا ۔جبکہ سرخ رنگ کاجھنڈاخون ریزی(دہشت گردی) کی علامت تھا۔انہوںنے کہا کہ میلادکاجھنڈالگانے سے حضرت عباس علمدارکی سنت اداہوجاتی ہے۔ محفل میلادمصطفی میں علامہ محمداشرف مظہری ، مولاناغلام محمدباروی، محمداسلم ساجد، حافظ عبدالحمیدچشتی، کامران چشتی، احسن علی نور، آصف جکھڑ، جمشیداقبال اورنثاراحمدحسنینی سمیت کثیرتعدادمیں عوام اہلسنت نے شرکت کی۔