اکبر کباب شاپ کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

Mehfil e Milad Mustafa

Mehfil e Milad Mustafa

لیہ: اکبر کباب شاپ کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیزطاہر سراجوی نے کہا ہے کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں سرشارہوکرحج، عمرہ کرنے کااورہی لطف ہے۔جس کویہ سعادت مل جائے اس دنیامیں وہ سب سے بڑاخوش نصیب ہے۔انہوںنے کہا کہ گنبدخضریٰ کے سامنے کھڑے ہوکرصلواة وسلام پڑھنے کی ہرعاشق رسول مسلمان کی دلی تمناہے۔بارباریہ سعادت ملنے پربھی دل کی تڑپ کم نہیں ہوتی۔انہوںنے کہا کہ حج، عمرہ کرنے والے صحیح صحیح ارکان اداکریں توان کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حج ،عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے والوںکاکرداراوررویہ ایسا ہونا چاہیے کہ دیکھنے والے سمجھ جائیں کہ یہ مدینے سے ہوکرآیا ہے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں محمدسمیع اللہ قریشی، واحدبخش باروی،عابدانوارعلوی، پیرخالدسراجوی، حاجی ارشاد انصاری، خلیل احمدانصاری،عبدالحمیدانصاری،بلال رسول،عمران بریال سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیہ : جامع مسجد آستانہ عالیہ غوثیہ حیدریہ غوثیہ منزل لیہ میں محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم وگیارھویں شریف کاانعقادکیاگیا۔جس کی صدارت پیرسیّد سبط الحسنین شاہ گیلانی نے کی۔محمدسمیع اللہ قریشی، شیخ نصیراحمداوردیگرنعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مبارک دن چراغاں ،سجاوٹ کرنے والوںاورسائیکل ریلی نکالنے والوںمیں انعامات تقسیم کیے گئے۔ جلوس کے سٹاپ بنانے والوںکی دستاربندی کی گئی۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم وگیارھویں شریف میں قاری صادق حسین باروی، قاری ممتازاحمدباروی، قاری محمداسماعیل نظامی،قاری محمداشرف چشتی، شیخ محمداشرف چشتی، قاری غلام یاسین قمر، واحدبخش باروی، حافظ غلام محمدباروی، محمداصغرگرواں، احسن علی نور،عاشق حسین، رضوان عاشق، عثمان عاشق، عمران احمدخان، حسیب خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔