میلاد مسعود کی خوشی میں عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام سالانہ محفل ِدرود شریف

 Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : میلاد مسعود کی خوشی میں عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام سالانہ محفل ِدرود شریف آج بروز بدھ بعد نماز عشاء درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقد ہورہی ہے،جس کی سر پرستی صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی سجادہ نشین درگاہ حضرت ابوالبیا نکریں گے، اس محفل میں ہزاروںعشاق رسول ۖ نبی برحق، حضرت محمد مصطفیٰ ۖکی ذات اقدس پرلاکھوں کی تعداد میں درودوسلام کے نذرانے پیش کریں گے،جبکہ ادارہ کی جانب سے شرکاء محفل کے لیے سینکڑوں من دودھ بطور لنگر پیش کیا جائے گا۔

آخر میں ملکی سا لمیت ترقی اور اتحاد امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعاکی جائے گی، علاوہ ازیںبوقت سحر نبی پاک ۖکی ذاتِ گرامی پر خصوصی طور پر درود وسلام کے نذرانے پیش کئے جائیں گے،١٢ربیع الاول بروزجمعرات صبح8بجے عید میلادالنبیۖ کے سلسلہ میں شہر گوجرانوالہ کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون سے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی قیادت میں نکالا جائے گا۔

جلوس کے روٹ کو شہریوں نے خصوصی طور پر سجایا ہے جبکہ مختلف جگہ پراسٹیج لگا کر جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید بھی کہا جائے گا ،یہ جلوس درگاہ حضرت ابو البیان سے محلہ فیصل آباد ،چاندنی چوک ماڈل ٹائون،نعمانیہ روڈ اور گوندانوالہ روڈسے ہوتاہوا چوک گوندانوالہ اڈاپہنچے گا،جہاںپر عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ منعقد کی جائے گی ،جس میں ملک پاکستان کے جید علماء مشائخ قراء و نعت خواں حضرات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اور آقا ئے نامدار حضرت محمد مصطفی ۖ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالیں گے،بعدازاںیہ جلوس اپنے مقررہ راستوںخراداں والابازار، چوک دارالسلام ،گرجاکھی درواز،،کالج روڈ ،کمہاراں والا گلہ سے ہوتا ہوا چوک گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا،جس میںڈویژن بھر کے علمائ،مشائخ، اساتذہ ، طلباء ، وکلاء ، انجینئرز اور ڈاکٹرزسمیت تمام طبقہ ہائے فکرشرکت کریں گے۔

سیکر ٹری نشرواشاعت
محمد شہزاد احمد مجددی
0333-8131588
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)