میلاد مصطفی

مناتا رہے گازمانہ میلاد مصطفی کا
روزانہ ہفتانہ ماہانہ سالانہ میلاد مصطفی کا
کبریاء نے منایا ہے انبیاء نے منایا
ہے اولیاء کاترانہ میلاد مصطفی کا
دعوتوں سے اعلیٰ ہے ضیافت اس کی
اہتمام بھی ہے شاہانہ میلادمصطفی کا
کسی عمل پراپنے فخرنہیں ہمیں
ہے بخشش کابہانہ میلادمصطفی کا
مصروف ہیں عقلمند کاموںمیں اپنے اپنے
منارہا ہے دیوانہ میلادمصطفی کا
نہ رہیں گے دنیا کے اورخزانے
بڑھتا رہے گاخزانہ میلادمصطفی کا
ورفعنا لک زکرک وسعت ہے اس کی
فرش سے عرش ٹھکانہ میلادمصطفی کا
برستی رہتی ہیں رحمتیں رب کی ہمیشہ
مناتا ہے جوگھرانہ میلادمصطفی کا
ملتی ہیں انہیں دعائیں قدم قدم پر
ہوتے ہیں منانے روانہ میلادمصطفی کا
پڑھتے رہے اصحاب رسول سرکارکی نعتیں
ہے عمل ہی عاشقانہ میلادمصطفی کا
بھرکے جائیں گے دامن صدیق اپنے
سنیں توجہ سے موئدبانہ میلادمصطفی کا

Milad Mustafa

Milad Mustafa

کلام : محمد صدیق پرہار