مشعل بردار میلاد امن مارچ میں ڈینش سیاستدانوں کی شرکت اور نیشنل ٹی وی کی لائیو کوریج

کوپن ہیگن (محمد منیر) کوپن ہیگن بلدیہ کے کونسلر کرسٹوفر اینڈرسن ، جو میلاد کا پیغام امن کے نام سے بینر تھام کر اس پیس واک میں شریک تھے نے کہا کہ ملک میں امن اور باہمی ہم آہنگی کے ضمن میں منہاج القرآن ڈنمارک، مقامی تنظیمات کے لیے رول ماڈل ہے۔ حالیہ انتحابات میں منتحب ہونے والی پاکستانی نژاد ، بدر شاہ نے کہا کہ اقلیتوں کو منہاج القرآن ڈنمارک کی تقلید میں ملکی امن و امان کے لیے آگے آنا چاہیئے۔ منہاج القرآن سسٹرز لیگ ڈنمارک کی جنرل سیکرٹری مریم نشمین اور منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر، عرفان ظہور احمد نے بھی خطابات کرتے ہوئے یوتھ لیگ کی اس کاوش کو سراہا اور امن مارچ کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل ، منہاج یوتھ لیگ کی اس سالانہ پیس واک کے شرکا، مشعلیں تھامے، درودوسلام کے نذرانے پیش کرتے شہر کی مرکزی شاہراوں سے ہوتے ہوئے شہر کے قلب میں پہنچے تو متعدد جگہوں پر پولیس نے ٹریفک روک کر مارچ کے شرکا کو راستہ فراہم کیا، منہاج سسٹرز لیگ کی بچیاں میلاد کی خوشی میں راہگیروں میں ٹافیاں تقسیم کرتے ہوئے انکی راہنمائی کررہی تھیں کہ اس جلوس کا مقصد پیغمبر اسلام ۖ کی آمد کی خوشی اور معاشرے کو ، رواداری، بھائی چارے اور افہام تفہیم کا پیغام دینا ہے۔ بعد ازاں شرکاء کشمیری چائے اور کیک سے لطف اندوز ہوئے۔

Milad Peace Walk by MQI Denmark

Milad Peace Walk by MQI Denmark

Milad Peace Walk by MQI Denmark

Milad Peace Walk by MQI Denmark

Milad Peace Walk by MQI Denmark

Milad Peace Walk by MQI Denmark

Milad Peace Walk by MQI Denmark

Milad Peace Walk by MQI Denmark