میلاد گرائونڈ سے صدر بازار تک نکالی گئی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریلی

Layyah

Layyah

لیہ: صاحبزادہ احمد حسن باروی کی زیر قیادت جماعت اہلسنت، انجمن تاجران، پاکستان سنی تحریک اور انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام میلاد گرائونڈ سے صدر بازار تک نکالی گئی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے سرپرست جماعت اہلسنت ضلع لیہ مفتی احمد رضا اعظمی، صدرجماعت اہلسنت تحصیل لیہ پروفیسرعلامہ احمدرضااعظمی، صدرانجمن تاجران لیہ واحدبخش باروی،سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی چوہدری اصغرعلی گجر،صدرمدرس جامعہ نعمانیہ رضویہ علامہ غلام شبیرباروی، افتخارشاہ گیلانی، صدرپاکستان سنی تحریک ضلع لیہ عبدالرشیدرضوی، مولانامشتاق احمدنقشبندی، شیخ محمداشرف چشتی اورسعیداحمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں ترمیم نہیںکرنے دیں گے۔ایوانوں بیٹھے ہوئے مشائخ باہر نکل کرتحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے عوام کاساتھ دیں۔ غازی ممتازحسین قادری کی پھانسی کابدلہ ملک میں نظام مصطفی نافذ کرکے لیں گے۔حکمرانوں سمیت جس نے بھی ممتازحسین قادری کی پھانسی میں حصہ ڈالا ہے وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ ممتازحسین قادری کوپھانسی دینے والے حکمرانوںکوحکومت کرنے کاکوئی حق نہیں مستعفی ہوجائیں۔ گستاخ رسول کامعاون بھی گستاخ رسول اوراجب القتل ہے۔سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں ناموس رسالت پرآنچ بھی برداشت نہیںکرسکتے۔آسیہ مسیح کے خلاف بھی فیصلہ ملک کی عدالت نے دیا تھا سلمان تاثیرکوکس نے اختیاردیاتھا کہ وہ اس فیصلے کیخلاف باتیں کرے۔

چھ سال ہوگئے ہیں آسیہ مسیح کو عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے اسے اب تک پھانسی کیوں نہیں دی گئی ۔سلمان تاثیر کاجنازہ پڑھانے والا کوئی نہیں تھا غازی ممتازحسین قادری کے جنازے میں راولپنڈی شہر عاشقان مصطفی سے بھرگیا تھا ۔مسلمانوںکوجنازہ پڑھنے کیلئے جگہ نہیںمل رہی تھی۔لاکھوں کے اجتماع میں ایک پتہ بھی نہیںتوڑاگیا کیونکہ اہلسنت امن پسند ہیں ملک کے وفادار ہیں۔

ملک کانقصان نہیںکرناچاہتے۔میڈیاپرکوریج پرپابندی ہے تویہ احتجاج میڈیا کی کوریج کامحتاج نہیں سوشل میڈیا اورانٹرنیٹ سب کچھ دکھا رہے ہیں ۔ریلی کے شرکاء نے جوتے لہراکرحکمرانوںدکھائے ۔ریلی میں قاری محمداشرف چشتی، مولانارشیداحمدباروی، ڈاکٹرمشتاق حسین قادری، مولانامنیراحمدنظامی، چوہدری انورعلی گجر، مولانا جمیل احمدباروی،حافظ غلام محمدباروی، قاری عبدالطیف باروی، رانا شکیل احمدقادری، علی حسن صابری، ملک ظفراقبال، علامہ محمداشرف مظہری،کامران چشتی،مولانا محمد جنیدظفر،حافظ رحمت علی، حاجی ارشادانصاری،علامہ محمداقبال باروی سمیت عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔