میلان : پیر زاہد اور دیگر صحافیوں کا عید اور حج کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش

Milaan

Milaan

میلان (شیخ بابر سے) اٹلی کی ممتاز، سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات پیر زاہد، پیر عمران، ممتاز صحافی ملک عمران شریف اور پیر شاہد آف پکھوال نے عید اور حج کے مبارک موقع پر تمام عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس خوشی کے موقع پر اپنے غریب بہن بھائیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیئے اپنے پیارے پاکستان کے لئے انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔