فوج کی طرح حکومت بھی عوام کو تحفظ فراہم کرے‘ این جی پی ایف

Energy Crisis

Energy Crisis

کراچی (اسٹاف رپورٹر) توانائی بحران کے باعث صنعتی ‘ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی سبوتاژی سے قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان اور عوام کی ذہنی و جسمانی اذیت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا ¶نڈیشن کے آرگنائزر وچیئرمین عمران چنگیزی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘ فیصل خان ‘ عقیلہ غوری‘ سید آصف حسین آغا اور ایم آر پی سربراہ امیر پٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک وقوم کے محفوظ مستقبل کیلئے جس طرح دہشتگردی ‘ کرپشن ‘ استحصال ‘ صنفی امتیاز اور طبقاتی تضاد سے نجات ضروری ہے۔

اسی طرح توانائی بحران کا فوری حل بھی لازم ہے دہشتگردی سے نجات کیلئے فوج اپنا ذمہ دارانہ ومثالی کردار ادا کررہی ہے جبکہ کرپشن ‘ استحصال ‘ صنفی امتیاز اور طبقاتی تضاد سمیت توانائی بحران سے قوم کو نجات دلانا حکومتی فریضہ ہے۔

اسلئے توانائی کے جن منصوبوں کو قومی اتفاق رائے حاصل نہیں ہے فی الوقت انہیں نظر انداز کرکے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور تربیلا توسیعی منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ توانائی بحران کو ختم نہیں تو فوری طور پر کچھ کم کرنے میں ضرور مدد مل سکے۔