فوج کے سوا ہر ادارہ کرپٹ اور افادیت سے محروم ہے ‘ امیر پٹی‎

Pak Army

Pak Army

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پنجاب میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ محکمہ فائر بریگیڈ کی نااہلی اور زبوں حالی کے بروقت نہ بجھائے جانے کے باعث 6 بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ما سوائے فوج کے ہر ادارہ کرپشن اور سیاسی تسلط کے باعث اپنے قیام کی افادیت سے محروم ہے جس کا خمیازہ اس ملک کے غریب عوام بھگت رہے ہیں۔

کیونکہ انہوں نے ان منافقوں کو حکمران منتخب کیا ہے جوحقیقت میں گھر کا چوکیدا ررکھے جانے کے قابل بھی نہیں ہیں ۔ امیر پٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بہترین ایڈ منسٹریٹر قرار دیئے جانے کو شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری اور حق نمک کی ادائیگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ عوام پر مسلط حکمرانوں کو بصارت کے ساتھ بصیرت بھی عطا کردیتا تو شاید آج قوم کی حالت اس قدر خراب نہ ہوتی۔

جبکہ آصف علی زرداری سے متعلق ذوالفقار مرزا کے الزامات کی شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ کے عہدے پر رہتے ہوئے اور زرداری کے گناہوں سے واقف ہونے کے باجود اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے گناہوں سے صرف نگاہ کرنے والا برابر کا شریک جرم ہوتا ہے۔