ملٹری پولیس کے جوانوں پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے۔ ارشد القادری

Military Police Attack

Military Police Attack

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے کراچی میں آرمی پولیس کے اہلکاروں پر دہشت فرد حملے میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر شدید دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک دشمنوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا پر وزور مطالبہ کیا ہے۔

سید ارشد علی القادری نے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں راشد اور ارشد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان جیسے سپوتوں پر فخر کرتی ہے جو اپنے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنی زندگیاں امر کرلیتے ہیں ۔ارشد القادری نے مزید کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے اس قسم کی بذدلانہ کاروائیاں صرب عضب اور قومی ایکش پلان سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایسی ملک دشمنی اور دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے پڑوسی ملک کا ہاتھ خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔