پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع

Print Belt Papers

Print Belt Papers

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز پرنٹ ہوں گے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک والے بیلٹ پیپرزشائع کیے جا رہے ہیں جن کی چھپائی کا عمل اسلام آباد میں پاک فوج کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے لیے سبز بیلٹ پیپرز جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپرز شائع کیے جائیں گے۔