فوج جنگیں جیتنے پر توجہ مرکوز رکھے: چینی صدر

Xi Jinping

Xi Jinping

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ نے چینی فوج کے اہم یونٹس کو جنگوں کے جیتنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فوج کے مختلف یونٹس کے 15 سربراہوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں کے جیتنے کو بنیادی مقصد بنایا جائے۔

انہوں نے چینی فوج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے معاملات جنگوں کو لڑنے اورجنگ کے لئے ہر وقت تیار رہنے کے حوالے سے اپنی توجہ مرکوز کریں۔ عوام کی عظمت کی بحالی چین کا خواب ہے۔