پاک فوج دنیا کو پر امن و محفوظ بنانے کا کارنامہ انجام دے سکتی ہے‘ راجونی اتحاد

Pakistan Army

Pakistan Army

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کور کمانڈرز اجلاس میں آرمی چیف کی جانب سے دہشتگردی کو جڑ سے کھاڑ پھینکنے کے عزم پر سربراہ عساکر و افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنے عزم و حوصلے اور کردار و قربانی سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑکر پاکستان کے پر امن کردار کو دنیا پر واضح کیا ہے۔

اس جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ نقصان پاک فوج اور پاکستان نے اٹھایا ہے جس کا ادراک دنیا کو ہوچکا ہے اور وہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم بھی کررہی ہے مگر صرف کردار تسلیم کرنے سے دنیا بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے اور نہ امن قائم کیا جاسکتا ہے اس کیلئے دنیا کے تمام ممالک کو افواج پاکستان اور پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے ساتھ پاک فوج کی ہر طرح سے امداد بھی کرنی چاہئے کیونکہ پاک فوج ہی ہے جو اپنے عزم و حوصلے ‘ پیشہ ورانہ صلاحیت اور ایثار و قربانی سے دنیا کو پرامن و محفوظ بنانے کا کارنامہ انجام دے سکتی ہے ۔