مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/4/2016

lalyani

lalyani

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) اے سی قصور کا چھاپہ، جعلی دودھ اور جعلی مشروبات تیار کرنے والی دوفیکٹری سیل، 11ہزار 2دو لیٹر دودھ تلف،الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے خفیہ اطلاع پرفوڈ انسپکٹر رانا عبداللہ اورمیڈیا کے ہمراہ عرصہ داراز سے کیمیکل ڈال کر جعلی دودھ تیار کرنے والے فیکٹری پر چھاپہ مار کو 11ہزار2سو لیٹر دودھ تلف کر دیا، جبکہ نیواں تھہ مصطفی آباد میں عرصہ داراز سے جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے بھی سیل کر دیا، مذکورہ فیکٹریوں میں صفائی کے بھی انتہائی ناقص انتظامات تھے، اے سی قصور شاہ رخ نیازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناقص و مضر صحت مشروبات تیار کرنا منشیات فروشی سے بھی بڑا جرم ہے کیونکہ منشیات فروش تو چھپ کر منشیات فروشی کرتے ہیں جبکہ یہ کھلے عام عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور دھوکھا دہی سے عوام کو زہر پلا رہے ہیں، ایسے افراد کسی معافی کے مستحق نہیں ان کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا،

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مجیدن بی بی کی زمین ہتھیانے اور پیشی پر جاتے فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، با اثر افراد کی طرف سے مجیدن بی بی کی زمین ہتھیانے کی کوششیں جاری، جب تک بابر علی اور محمد حسین گرفتار نہ ہوئے میری زمین پر قبضہ کا خدشہ بر قرار رہے گا، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، مجیدن بی بی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں سرہالی خورد کی رہائشی مجیدن بی بی نے کہا کہ چونگی امرسندھو لاہور کے رہائشی بابر ملک اور عثمانوالہ کے رہائشی محمد حسین ڈوگرنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اغواء کرکے نشہ آور چیز پلاکرزمین کے کاغذات پر انگوٹھے لگوالئے تھے،جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، میں مقدمہ کی پیشی کیلئے عدالت جا رہی تھی کہ انہی ملزمان نے مجھے غنڈے بھیج کر فائرنگ کروا کر شدید زخمی کروا دیا، وہ ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکے، میری زمین ہتھیانے کی کوشش کرنے والے ملزمان کچہری اور پٹواری کے پاس تو جا رہے ہیں جبکہ پولیس انہیں گرفتار نہیں کر پا رہی، میں ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور تحصیلدار کی مشکور ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور میری زمین بچ گئی،جبکہ پٹواری ملزمان سے ملا ہوا ہے، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے اغوا کرکے انگوٹھے لگوانے والے ملزمان محمد حسین اور بابر ملک اور مجھ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، اور پٹواری کے خلاف بھی کاروائی کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس سرکاری ملازم کے ساتھ مل کر ہمیں ناجائز حراساں کر رہی ہے، اعلی حکام تحفظ فراہم کرے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے سرکاری ملازم محمد عابد کے خلاف کاروائی کی جائے، نواحی گائوں لکھنیکے کے رہائشی سلامت علی کی اپیل،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں لکھنیکے کے رہائشی سلامت علی نے بتایا کہ لاہور میں ڈیوٹی کرنے والے سرکاری ملازم محمد عابد کے بھائی ساجد سے میرا کمیٹی کا لین دین تھا کمیٹی توٹنے پر پنچائت نے ہمارا فیصلہ کر دیا جس میں میں نے ساجد کو 48ہزار روپے چھ ماہ بعد 15-10-16کو دینے ہیں، جبکہ سرکاری ملازم ہم سے تین لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے جس کی درخواست میں نے دو ماہ تھانہ مصطفی آباد میں دی، جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے کوئی کاروائی نہ کی، جبکہ لٹا محمد عابد کی طرف سے تین لاکھ روپے کی جھوٹھی درخواست پر میرے والد کو گرفتار کر لیا، جسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا، میں ڈی پی او قصور سے اپیل کرتا ہوں کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد اور سرکاری ملازم محمد عابد سے تحفظ فراہم کیا جائے اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر محمد عابد کے خلاف کاروائی کی جائے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دیہی مرکز صحت کے ایکسرے ٹیکنیشن کی من مانیا ں عروج پر پہنچ گئیں ،سینئر ڈاکٹر بے بس ہو گئے ،مریضوں کو ایکسرے کے لیے گھنٹوں انتظار کرانا اور بدتمیزی سے پیش آنا معمول بنا لیا، اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ دیہی مرکز صحت مصطفی آباد میں تعینات اقبال احمد نامی ایکسرے ٹیکنیشن نے اپنی ڈیوٹی سے اکثر غائب رہنا معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں ایکسرے کروانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور اگر مریض کے لواحقین اسے ہسپتال کے کسی کمرے سے ڈھونڈ نکالیں تو ان سے بدتمیزی سے پیش آنا اس نے معمول بنا رکھا ہے ۔ہسپتال کے انچارج سمیت تمام سینئر ڈاکٹر اس کے آگے بے بس ہیں ۔مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی سی قصور،ای ڈی او ہیلتھ سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مذکورہ ایکسرے ٹیکنیشن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر نے کی اپیل کی ہے۔