ملیر میں منشیات کا رحجان باعث تشویش ہے، ختم نہ کیا گیا تو ناسور بن جائیگا۔ محمد سلیم خمیسانی

Kahmisani Welfare Trust

Kahmisani Welfare Trust

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خمیسانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین معروف سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ ملیر میں منشیات کا بڑھتا ہوا رحجان ختم نہ کیا گیا تو یہ ناسور بن جائیگا نوجوان ہمارے ملک کی طاقت ہیں منشیات میں ان کا ملوث ہونا قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر سعود آباد میں سید شعیب علی کی جانب سے دیئے گئے دعوت حلیم کے موقع پر سیاسی و سماجی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سلیم خمیسانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا رھضان قوم لئے بہت تبا کن ثابت ہوسکتا ہے۔

اگر اس کو بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو ہر بڑھتے ہوئے جسم پر ایک قومی ناسور بن جائیگا جسے ختم کرنا محال ہوجائیگا سلیم خمیسانی نے کہاکہ اس نشے کی سب سے بڑی وجہ منشیات کا باآسانی دستیاب ہونا ہے اور یہ دستیابی قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے سببہے اور جو قانون موجود ہے اس کا نفاذ نہیں کیا جاتا یہ لعنت اب درسگاہوں تک پہنچ گئی ہے جس کے ذمہ دار منشیات فروشوں کے ایجنٹس ہیں ایک سے دوسرا طالب علم نشے کا عادی بن رہا ہے آغاز سگریٹ نوشی سے ہوتا ہے اس کے پیچھے مغربی تہذیب کو اپنانے کا جنون ہے اس موقع پر میزبان سید شعیب علی نے نے دعوت حلیم میں آمد پر تمام سیاسی وسماجی رہنمائوں سے اظہار تشکر کیا تقریب میں مسلم لیگ(ق) سندھ کے نائب صدر نفیس حیدر ،آل پاکستان تحریک کے چیئر مین مطلوب اعوان ،عروج ویلفیئر کے ارباب یعقوب ،EDOعاد ل انصاری ،ملیر ویلفیئر کے اسلم بلوچ کامریڈ ،شیر افضل ،سلطان حلیم ،ملیر کے سماجی رہنماء آدم سلیمان (مشکی) ،رئوف میمن ،فہیم میمن ،پروفیسر ارشد اور دیگر موجود تھے۔
جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری