این اے 129 کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز ملنے کے باوجود مسائل جوں کے توں

Protest

Protest

لاہور : قومی حلقہ 129 ،صوبائی حلقہ 159،یونین کونسل 247 جسکی آبادی اس وقت تقریباََ لاکھوں کے قریب ہے اس جدید دور میں بھی گونا گوں مسائل کا شکار ہے،کاہنہ کی وارڈنمبر 7،وارڈنمبر8میں کھلے گٹر، بدبودار پانی عوام کا مقدربن گیا، جس کا حل کرنا ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے علاقائی قومی اسمبلی کے ارکان کو وفاقی حکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جس سے ترقیاتی کام شروع ہیں شہر کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں اور بازاروں کو پختہ کیا جا رہا ہے جو ٹھیکیدار کام کر رہے ہیں وہ نہایت سْست رفتاری سے کام کر رہے ہیں جس کے باعث صفائی کی حالت خراب ہو رہی ہے۔

مون سون کی بارشوں کی وجہ سے گلیوں اور محلوں میں پانی جمع ہونے سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش ہوتی ہے جس سے مختلف قسم کے وبائی امراض پھیلنے سے لوگ ملیریا ،بخار اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر ایک علاقہ میں کام شروع کیا جائے تو اْس کو ختم کر کے کسی دوسرے علاقہ کا رْخ کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات در پیش نہ ہوں۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔