منگورہ ،گوگ درہ میں دو گاڑیوں میں تصادم، 5افراد جاں بحق

Sawat

Sawat

سوات (جیوڈیسک) سوات کے شہر منگورہ کے نواحی علاقے گوگ درہ میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق منگورہ کے نواحی علاقے گوگ درہ میں پک اپ مخالف سمت سے آنے والی لینڈ کروزر سے ٹکرا گئی ،حادثے کے نتیجے میں موقع پر 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیاگی۔

ا جہاں مزید 3 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔