مینگورہ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، مبینہ دہشت گرد گرفتار

Arrested

Arrested

مینگورہ (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے سیکیوررٹی فورسز پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد خورشید کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مینگورہ سوات میں کی گئی، جس میں مبینہ دہشتگرد خورشید احمد کو گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خورشید نے سوات میں کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے تھے۔ سر بانڈہ سوات میں سیکیورٹی فورسز پر ریمورٹ کنٹرول کا دھماکہ کیا تھا، جس میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔