منہاج القرآن آسٹریا کی سالانہ میلاد کانفرنس 25 نومبر 2017 بروز ہفتہ ویانا میں منعقد ہو گی

Minhaj ul Quran

Minhaj ul Quran

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے زیرِاہتمام 17ویں سالانہ میلاد کانفرنس انشاء اللہ 25 نومبر 2017 بروزہفتہ ویانا میں منعقد ہوگی جس میں منہاج القرآن یورپ کے سکالر بطور مہمان مقررکی آمد متوقع ہے علاوہ ازیںمقامی علمائے کرام، سماجی شخصیات، اور مقامی ثناخوانانِ مصطفی ۖ بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

منہاج القرآن آسٹریا کے میڈیا ترجمان کے مطابق حسبِ سابق کانفرنس میں خواتین و حضرات اور بچوں کی شرکت کا انتظام ہوگا اور اختتام پر میلاد ضیافت کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے منہاج القرآن سنٹر Tossgasse 4, 1150 Wien, میں یا الحاج خواجہ نسیم 069914062526، چوہدری محمد آصف0676879939122، سفیان علی ورک 06646547531 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام غلامانِ مصطفی کریم ۖ کو ابھی سے شرکت کی بھرپور دعوت ہے۔