منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری کی آئرلینڈ آمد

Syed Ali Abbas Welcome in Ireland Airport

Syed Ali Abbas Welcome in Ireland Airport

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور مییجنگ ڈائریکٹر سید علی عباس بخاری کی آئرلینڈ آمد پر منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور ایگزیکٹو نے ڈبلن آئرپورٹ پر عید علی عباس بخاری کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گل دستہ بھی پیش کیا استقبالیہ وفد میں حافظ محمد سعید، مرزا رضوان بیگ، سید ذیشان شاہ، آصف رضا، وسیم بٹ، محمد ذوہیب بٹ قادری، شامل تھے۔

ڈبلن ایئرپورٹ سے آپ اپنی رہائش گاہ لوکن تشریف لائے آپ اپنے اس دو روزہ تنظیمی و تحریکی دورے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 66 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں سفیر امن سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گیں اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے مختلف اجلاس کی صدارت بھی فرمائیں گیں جن کا انعقاد منہاج القرآن آئرلینڈ کر رہی ہے۔

سید علی عباس بخاری اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر وسیم بٹ نے تمام رفقاء کا تعارف کروایا اور آج رات سفیر امن سیمینار منعقد کئے جانے اور دیگر اجلاس کے علاوہ آئرلینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جس پر سید علی عباس بخاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چند ہدایات بھی فرمائیں۔

Syed Ali Abbas Welcome in Ireland Airport

Syed Ali Abbas Welcome in Ireland Airport

Syed Ali Abbas Welcome in Ireland Airport

Syed Ali Abbas Welcome in Ireland Airport