تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام الرحمن اسلامک سنٹر میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference Portlaoise

Milad Conference Portlaoise

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی شرط اولین ہے جس کی تکمیل ذکر محبوب کے بغیر ممکن نہیں جشن میلاد النبی ذکر حبیب کا بہترین واسطہ اور ذریعہ ہے اسی محبت رسول کو مضبوط و مستحکم کرنے اور بندے کا اپنے مولا سے بندگی کے تعلق کو مذید پختہ کرنے کیلئے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرام اور کانفرنسز کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے حوالے سے اپنے پروگرامز کا آغاز کر دیا اور اس کا دوسرا پروگرام الرحمن اسلامک سنٹر رپورٹ لیش Portlaoise میں سیرت النبی کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا۔

جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء اراکین وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز حافظ سعید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول کے پھول مرزا رضوان بیگ، محمد ابتحاج، وسیم بٹ نے پیش کیے جبکہ تحریک منہاج القرآن کے نوجوان سکالر اور مشہور و معروف مرکزی نعت خواں علامہ شہزاد عاشق قادری نے جب اپنی خوبصورت اور دل سوز آواز میں نعت پاک پیش کی تو حاضرین محفل پر ایک عجیب کیف و سرور کی کیفیت طاری ہو گئی اور پورا ماحول اللہ اکبر اور یارسول اللہ کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے مقررین میں الشیخ احمد مصری حافظ نعمان دورانی اور تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل شامل تھے مقررین نے کہا کہ ذکر مصطفی ازل تا ابد جاری و ساری ہے اللہ رب العزت نے آپ کا چرچا آپ کو وجود میں لانے سے بھی بہت پہلے کر دیا تھا عرش بریں پر اپنے نام کے ساتھ آپ کا نام رقم کیا جنت کے پتے پتے پر آپ کا اسم گرامی جلوہ گر ہے آج اگر امت مسلمہ آپ کے ولادت باسعادت کے واقعات کو تصور و تخیل میں لاکر آپ کی آمد کی خوشی میں محافل کا انعقاد کرتی ہے تو یہ اسی نوری سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو ازل تا ابد جاری رہے گا امتی حضور کی ولادت پر خوش ہوں گے تو اللہ تعالی ان سے خوش ہو گا۔

اس کانفرنس کے انتظام و انعرام پر جن احباب نے تعاون کیا ان میں ڈاکٹر سہیل، آصف رضا، محمد شہزاد، خرم شیخ، محمد اہتشام، علی راحیل، ڈاکٹر عبد القادر اور ڈاکٹر وحاج شامل تھے کانفرنس کے آخر میں الشیخ احمد مصری نے خصوصی دعا کرائی اور تمام احباب نے کھڑے ہوکر حضور کی بارگاہ اقدس میں سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا اور شرکاء کی تواضع ضیافت میلاد سے کئی گئی۔

رپورٹ : فرخ وسیم بٹ آئرلینڈ
0876302507
wasimbutt@live,ie