تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ڈبلن میں منعقد ہوا

Minhaj-ul-Quran Ireland - Meeting

Minhaj-ul-Quran Ireland – Meeting

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن کے پیغام کے فروغ اور استحکام اور بالخصوص تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 سالگرہ کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس ڈبلن میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا تمام شرکاء اجلاس نے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی تحریکی وتنظیمی صورتحال اور بالخصوص ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67ویں سالگرہ کے حوالے سے سفیر امن کانفرنس کے انعقاد کے لیے خصوصی گفتگو فرمائیں تمام شرکاء نے باہمی غور و خوص اور مشاورت سے سفیر امن کانفرنس کے انعقاد کے لیے ختمی لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا کہ سفیر امن کانفرنس 19 فروری بروز پیر شام 30۔6 بجے ڈبلن میں انعقاد پذیر ہوگی جس کے مہمان خصوصی الشیخ ابو آدم احمد الشیرازی ہونگیں اس اجلاس میں جن احباب نے شرکت کی۔

ان میں علامہ محمد عدیل ۔رضوان احمد طور۔ حافظ سید احمد بھٹی ۔ڈاکٹر مدثر ثاقب ۔محی الدین ۔ڈاکٹر گلزار احمد ۔اور سید ذیشان شاہ شامل تھے آخر میں علامہ محمد عدیل کی خصوصی دعا سے اس اجلاس کا اختتام ہوا۔