تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام برے BRAY اسلامک سنٹر میں محفل میلاد کا انعقاد

BRAY Mehfil Milad un Nabi

BRAY Mehfil Milad un Nabi

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی 2016 میں ربیع الاول کے آغاز سے ہی مختلف نوعیت کی محافل کا آغاز کر دیا تھا۔ اس سال 2016 میں ربیع الاول کی مناسبت سے محفل میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد برے ڈبلن اسلامک سنٹر میں کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے کارکنان کے علاوہ عشاقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز مرزا رضوان بیگ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ محمد اسد ملک، ڈاکٹر محمد گلزار، سید ذیشان اور دیگر نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ جبکہ وسیم بٹ نے نقابت کے فرائض ادا کیے۔ مقررین میں علامہ محمد عدیل اور الشیخ عبدالکریم شامل تھے۔ الشیخ عبدالکریم نے خصوصی خطاب کیا۔

الشیخ عبد الکریم امریکن نے محبت و عشق رسول پر نہایت خوبصورت خطاب میں کہا کہ صحابہ کرام اپنے ایمان کا مرکز و محور نبی اکرم کی ذات گرامی کو سمجھتے تھے اور وہ توحید الہی تک پہنچنے کیلئے دہلیز رسالت پر اپنی اطاعت و محبت رسول کی پیشانی کو خم کرتے تھے اپنے حضور کی مدح سرائی اور نعت خوانی کے حوالے سے کہا محبت رسول کی علامت یہ بھی ہے کہ نعت دل پر اثر کرتی ہے حضور نبی اکرم کی ظاہری حیات طیبہ میں بے شمار صحابہ کرام حضور کی مجلس میں حضور کی مدح سرائی کا شرف حاصل کیا۔

جبکہ علامہ محمد عدیل نے میلاد النبی کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ جشن میلاد النبی کا عمل مسلمانوں کو حضور نبی اکرم پر درود و سلام جیسے اہم فرائض کی رغبت دلاتا ہے اور قلب و نظر میں ذوق و شوق کی فضاء ہموار کرتا ہے صلوة و سلام بذات خود شریعت میں بے پناہ نواز شات و برکات کا باعث ہے اس لیے جمہور امت نے میلاد النبی کا انعقاد متحسن سمجھا۔

برے اسلامک سنٹر کے چیف آرگنائزر وارث علی نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقررین اور نعت خواں نے اپنے روحانی اور علمی پیغام سے حاضرین کے ایمان کی تازگی کا سامان کیا اور بالخصوص تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ تنظیم کا بے حد شکر گزار ہوں جو اس مرکز کو آباد کرنے اور ہمارے قلب و روح میں اللہ اور حضور نبی اکرم کی محبت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار کر رہے ہیں۔

آخر میں تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر حضور نبی اکرم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور الشیخ عبدالکریم نے خصوصی دعا کرائی اور وارث علی کی طرف سے شرکاء کیلئے میلاد ضیافت کا اہتمام کیا گیا اس محفل میلاد النبی کانفرنس میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر محمد مدثر ثاقب، ڈاکٹر سلیم خان، محمد ارسلام خان، عصمت حسین، سرفراز مسٹر، عتیق احمد، محمد شکیل اور دیگر احباب شامل تھے۔

00353/876302507
wasimbutt@live.ie