وزیرداخلہ نے ڈان لیکس کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی، مصدق ملک کی تصدیق

Dawn leaks

Dawn leaks

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو موصول ہو گئی۔ ذمہ داران کے خلاف کارروائی رپورٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی کے چھ جبکہ سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی کے سولہ اجلاس ہوئے۔ ان اجلاسوں میں تمام ریکارڈ اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ ساڑھے چھ ماہ کے عرصے میں مکمل کی گئی۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس ڈاکٹر مصدق ملک کے مطابق وزیر اعظم رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حتمی منظوری کے بعد میڈیا کو فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔