وزیر بجلی و پانی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Load Shedding

Load Shedding

گجرات: وزیر بجلی و پانی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے سلسلہ میں وفاقی وزیر نے اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

مگر گجرات کے بیشتر علاقوں میں میچ شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی۔ جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں موجود شائقین میچ سے لطف اندوز نہ ہو سکے۔ اور شائقین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔