میرپور آزاد کشمیر : مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد بے ہوش

Mirpur Azad Kashmir

Mirpur Azad Kashmir

میر پور آزاد کشمیر (جیوڈیسک) میرپور آزادکشمیر کے مقامی ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد بے ہوش ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے سیکٹر ڈی 4 میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانےسے12افراد بے ہوش ہوگئے، متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جہاں 7کی حالت کی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے ہوٹل کے منیجر سمیت عملہ کے دیگر افراد گرفتار اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔