میرپور آزاد کشمیر میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) اسلام گڑھ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ماں اور اس کا 6 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

میر پور کے علاقے اسلام گڑھ میں مکان کی بویسدہ چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ماں اور6 سال کا بیٹاجاں بحق جب کہ 3 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچہ اورجاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئ ہیں جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جا ئے گا۔