میرپور خاص، پی ایس 67 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ جاری

Mirpur Khas Election

Mirpur Khas Election

میرپور خاص (جیوڈیسک) میر پور خاص کے حلقے پی ایس 67 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، حلقے میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کی بھرپور تیاری کے علاوہ کامیابی کے دعوے بھی کئے گئے ہیں اور دونوں کے کارکنوں میں اس حوالے سے بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔