میرپور ماتھیلو کے قریب مسو نہر میں شگاف ،وسیع علاقہ زیر آب

Breaching Canal

Breaching Canal

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو کے قریب مسو نہر میں شگاف پڑنے سے وسیع علاقہ اور کپاس کی فصل زیر آب آگئی ہے۔

محکمہ آبپاشیذرائع کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے حیات پتافی میں آرڈی 121 کے مقام پر مسو نہر میں شگاف پڑگیا جس کے باعث قرب و جوار کی زمین اور کپاس کی کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں دیہاتیوں نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر شگاف کو چار گھنٹے بعد بھر لیا ہے۔

لوگوں نے اس دوران ہونے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے جس پر ایس ڈی او آبپاشی سچل نائیچ نے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے کرایا جائے گا۔