مصباح الحق بطور کپتان 5 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بلے باز

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

کنگسٹن (جیوڈیسک) طویل دورانیے کی کرکٹ میں کپتان مصباح الحق نے پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

مصباح الحق بطور کپتان پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان ہی نہیں بلکہ ایشیا کے پہلے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔ جس میں ان کی دس شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مصباح الحق نے کیرئیر کے 73 ویں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

مصباح الحق پانچ ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے ساتویں بلے باز بھی بن گئے۔

بیالیس سال کی عمر میں پانچ ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے معمر ترین کرکٹر کا اعزاز بھی مصباح کے نام ہو گیا۔