مصباح الحق کو ریٹائرمنٹ نہیں لینے دوں گا: شہریار خان

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) انگلینڈ کے خلاف یادگار جیت کے بعد چیئرمین شہریار خان نے ٹیم کو مبارکباد دی اور ساتھ دعوے بھرا پیغام کہ وہ ابھی مصباح الحق کو ریٹائر نہیں ہونے دیں گے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ اگر مصباح الحق کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے تو انہیں خود منا لیں گے۔

یہ تو تھی بورڈ کے بڑے میاں کی خواہش ادھر مصباح الحق کو دیکھئے کہ احترام میں پورا اترے اور کہتے ہیں کہ ابھی انہوں نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

شارجہ کے تاریخی میدان میں جیت کے ساتھ تاریخ رقم ہو گئی اور اس کا سہرا کپتان مصباح الحق کے سر ہے جس سے ان کی قیادت میں پاکستان اب 42 میں سے بیس ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے۔