کروڑ لعل عیسن کی خبریں 15/07/2015

 Crescent Organization

Crescent Organization

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دکھی انسانیت کی خدمت اجر عظیم ہے۔ کریسنٹ آرگنائزیشن کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ٹی ایم او ممتاز کلاچی۔ کریسنٹ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن غریب اور نادار افراد کی امداد اور تعلیم و صحت کے میدان میں کام کر رہی ہے۔ جس پر ہم ان کے ساتھ ہیں۔ صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ،خدمت انسانیت اور فلاح کا مشن لیئے آج کے دور میں مصروف عمل کریسنٹ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کروڑ لعل عیسن عملی طور پر فعال ہے۔ پنجاب ریجن کے جنرل سیکریٹری سید مسعود ہمدانی،ضلعی جنرل سیکریٹری روشن ضمیر اتلیرہ نے گزشتہ روز غریب اور نادار لوگوں میں عید پیکج کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ٹی ایم او کروڑ ممتاز خان کلاچی اور صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ تھے۔ دیگر مہمانوں میں نائب صدر انجمن تاجران انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ڈسٹرکٹ صدر ملک روشن ضمیر اتلیرہ ، تحصیل صدر ڈاکٹر یٰسین مصطفی ، ڈسٹرکٹ نائب صدر حاجی فاروق ، نائب تحصیل صدر ضیاء الحق خان ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکریٹری ناظر سوہن ، پریس سیکریٹری حاجی طیب چغتائی ، منور خان سرگانی تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ممتاز خان کلاچی اور طارق پہاڑ نے کہا کہ کریسنٹ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جو کام کر رہی ہے اس کا بڑا اجر و ثواب ہے۔ انہوں ان کی کاوششوں کی تعریف کی۔ اجلاس کے آخر میں بیوگان میں عید پیکج تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آل پاکستان انجمن تاجران رجسٹرڈ ہے۔ جس کے تحت 13 جون کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہوا۔ 14 جون کو جعلی ٹھپے لگا کر خود ساختہ صدر بننے والے حاجی مختار کو تاجروں نے مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران باقاعدہ رجسٹرڈ ہے جس کے تحت 13 جون کو بلا مقابلہ صدر طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدرحاجی فاروق ، جنرل سیکریٹری احسان اللہ کلاسرہ ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، پریس سیکریٹری امجد علی مستری ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ منتخب ہوئے۔ 14 جون کو جعلی اور بوگس ٹھپے لگا کر نام نہاد صدر بننے والے حاجی مختار اور اس کی کابینہ کو تاجروں کی حمایت حاصل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا گروپ حقیقی معنوں میں تاجروں کا نمائندہ ہے اور بلا امتیاز تاجروں کی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔ انتظامیہ جھوٹے اور بے بنیاد صدر اور اس کی کابینہ کی جانب سے ہرگز نہ بلیک میل نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی نادار اور بے سہارا لوگوں کی کفالت کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، ڈی پی او لیہ غازی محمد صلاح الدین نے گزشتہ روز التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے غریب ، مستحق اور بیوگان میں امدادی چیک اور قرض حسنہ کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ 4 سال سے غریبوں ، بیوگان اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کر رہی ہے۔ جنہوں نے بیروزگار لوگوں میں رکشے تقسیم کیئے۔ دستکاری سکول ، کمپیوٹر لیب ، بیوٹیشن ، ایمبولینس سروس اور سکول بس حاجی انور ظفر کی اعلیٰ خدمات کا اعتراف ہیں۔ ڈی پی او لیہ نے کہا کہ جن رکشہ والوں کے لائسنس نہیں بنے وہ میرے پاس آئیں۔ ان کے کائسنس بنا دیئے جائیں گے اور وہ اپنے رکشہ جات کے کاغذات حاصل کر لیں۔ التقوی ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست حاجی انور ظفر اور ملک محمد اسماعیل کھوکھر صدر نے کہا کہ عوامی خدمت کا مشن جاری و ساری رہے گا۔ 130 بیوگان اور بے سہارا لوگوں میں 2 ہزار روپے ماہانہ کی رقم کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ جبکہ 12 بے روزگاروں میں قرض حسنہ کے چیک دیئے گئے ہیں جو کہ ایک ہزار روپے ماہانہ کی اقساط میں واپس کیئے جائیں گے۔ اس موقع پر سردار ذوالفقار خان ایڈووکیٹ ، سردار اقبال خان شہانی ، صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری احسان اللہ کلاسرہ ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، ایس پی ملک نذر حسین ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، شیخ نذیر حسین ، چوہدری حنیف گجر ، سوشل ویلفیئر آفیسر ملک مشتاق حسین ، غضنفر قریشی ، صاحبزادہ وسیم الحسن سمیت ملک اعجاز اولکھ چوہدری فضل محمد ، چوہدری ابرار و دیگر افراد موجود تھے۔