شمالی کوریا کی طرف سے ایک اور میزائل تجربہ

North Korea-Missile Test

North Korea-Missile Test

شمالی کوریا (جیوڈیسک) امریکہ کے پیسیفک فورسز کمانڈ آفس PACOM نے شمالی کوریا کے ایک اور میزائل تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

PACOM کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ہوائی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کسنگ کے جوار سے چھوڑا گیا جو جاپان کے سمندر میں گرا۔ میزائل کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاہم میزائل کی پرواز بین الابّر اعظمی بیلسٹک میزائل سے مشابہہ نہیں تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ پیانگ یانگ انتظامیہ کی دھمکیوں کے مقابل اپنے اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ہے اور مذکورہ میزائل جنوبی کوریا کے لئے کوئی خطرہ تشکیل نہیں دے رہا۔

میزائل تجربے سے متعلق وائٹ ہاوس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ میزائل جاپان کی بجائے روس سے زیادہ قریب گرا ہے اور صدر ٹرمپ روس کے اس صورتحال پر خوش ہونے کا تصور نہیں کر سکتے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ ایک طویل عرصے سے کھلی دھمکی دے رہی ہے اور یہ حالیہ تحریک تمام قوموں کے لئے شمالی کوریا کے خلاف سنجیدہ سطح کی پابندیوں کے اطلاق کی اپیل کی حیثیت رکھتی ہے۔