میزائل تجربات: روس نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کر دی

Russia

Russia

برسلز (جیوڈیسک) حالیہ بیلسٹک مزائلوں کے تجربات پر روس نے ایران پر پابندیاں لگانے کی مخالفت کر دی۔ بتایا جاتا ہے جب اقوام متحدہ میں روسی سفیر سے پوچھا گیا۔ سلامتی کونسل کو پابندیاں لگانی چاہئیں۔ تو ویتاس چیرکین نے نہ میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا یہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ امریکی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوا۔ برطانوی سفیر نے کہا بان کی مون سے کہیں گے میزائل تجربات پر رپورٹ تیار کی جائے آیا یہ قرار داد 2231 کی خلاف ورزی تو نہیں۔ فرانسیسی سفیر نے کہا ہم پریشان ہیں امریکی سفیر سمانتھا پارے نے کہا میزائل اسرائیل کیلئے خطرہ ہیں جو ہمارا اتحادی ہے۔

اسرائیلی سفیر نے کہا سلامتی کونسل ایران کیخلاف کارروائی کرے اور تادیبی اقدامات کئے جائیں۔ ……… نے عزم کا اظہار کیا سلامتی کونسل کے ایکشن کیلئے کوشش جاری رہے گی چین اور دیگر ارکان نے بھی روس کی حمایت کی۔

ادھر یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ میزائل تجربے پر ایران پر پابندیاں نہیں لگائیں گے۔ ایران نے میزائل تجربہ کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔