پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کیس میں صوبائی و وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ارشاد قیصر نے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قیصر خان سمیت ڈپٹی اٹارنی جنرل منظور خلیل عدالت میں وفاق و صوبے کی جانب سے پیش ہوئے۔

عظیم اللہ کے بھائی فرمان اللہ کے کیس میں عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اسے بلیک قرار دیا ہے جس پر اس کا کیس نمٹا دیا گیا اسی طرح بخت جہاں نامی خاتون کا کیس جو اس نے اپنے شوہر عطاء اللہ کی گمشدگی سے متعلق دائر کیا تھا۔

میں دو رکنی بنچ کو بتایا گیا کہ اس کا پتہ چل گیا ہے جس کی بناء پر یہ کیس بھی ختم کر دیا گیا۔ مزید گیارہ افراد کے کیسز میں وفاقی و و صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردئیے گئے جبکہ بارہ لاپتہ افراد کے کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی طرف ریفر کر دئیے گئے۔