مخلوط حکومت بنانے کے بجائے نئے انتخابات میری ترجیح ہیں: مرکل

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ مخلوط حکومت سازی کی بجائے ملک میں نئے انتخابات کروانے کو ترجیح دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان مخلوط حکومت سازی کی ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے۔

قبل ازیں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے سیاسی جماعتوں سے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی درخواست کی تھی۔

برلن میں شٹائن مائر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مخلوط حکومت کے قیام کو ممکن بنائیں۔

جرمن صدر نے مزید کہا کہ وہ ممکنہ اتحاد کے لیے جاری مذاکرات میں شریک تمام جماعتوں کے سربراہوں سے خود بھی بات چیت کریں گے۔